کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بروز ہفتہ 27جنوری 12 بجے شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کیخلاف شروع کی گئی تحریک کے پانچویں مرحلے میں بروز ہفتہ کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت 27 جنوری کو شال میں احتجاجی جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔ کیچ سے بلوچ قومی جلسے میں شامل ہونے والے قافلے کو ہوشاپ کے مقام سے عوامی اجتماع نے استقبال کیا، درجنوں افراد قافلے میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے قافلے جلسے میں شرکت کریں گے۔ تمام پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے کوریج کی درخواست کی جاتی ہے۔