Homeخبریںجنیوا:انسانی حقوقِ کونسل کے اجلاس کا آغاز

جنیوا:انسانی حقوقِ کونسل کے اجلاس کا آغاز

جنیوا( ہمگام نیوز) ۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل کا اوائل سال اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ایک جرمن سفارت کار کی نگرانی میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ عراق، شام اور یوکرائن میں جاری تنازعات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، بچوں کے حقوق اور سزائے موت پر بھی بحث کی جائے گی۔ مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Exit mobile version