Homeخبریںجون میں کراچی سے کیمپ دوبارہ کوئٹہ میں دوبارہ منتقل کردیا جائے...

جون میں کراچی سے کیمپ دوبارہ کوئٹہ میں دوبارہ منتقل کردیا جائے گا۔ ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ نےک کوئٹہ اور کراچی میں کیمپ لگاکر 2010سے لیکر 2015ءتک 2081دن مکمل کرلئے ہیں جون میں کراچی سے کیمپ دوبارہ کوئٹہ میں دوبارہ منتقل کردیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہم نے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کیمپ لگایا تھا وہ ختم کردیا جب تک لاپتہ آخری شخص بھی بازیاب نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں کیمپ کو 2081دن ہوگئے ہیں جون میں کیمپ کراچی سے دوبارہ کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ آج بھی بلوچستان میں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے اورانکی مسخ شدہ لاشیں پھینکے کا سلسلہ جاری ہے جس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

Exit mobile version