سراوان(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو سراوان کے امام مولوی ساداتی نے ایران اور پاکستان کے درمیان میزائل حملوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ جن لوگوں کو بذریعہ می نشانہ بنایا گیا وہ دہشت گرد نہیں بلکہ وہ معصوم لوگ تھے، ان پاکستان اور ایران کی ان میزائل حملوں خواتین اور بچے بے گناہ نشانہ بنے تھے۔
انہوں نے سرحد کے دونوں طرف بلوچ عوام کے حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا: وہ لوگ جو انتہائی مشکل معاش اور فلاح و بہبود کے حالات میں رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے ان کی زندگی بھی ریاستوں کے ناجائز پالیسیوں کی وجہ سے بدتر ہوگئی ہے۔
مولوی ساداتی نے بیان کیا: حالیہ دنوں میں اور کل کی صبح بھی دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقوں اور سراوان شہر کے دزک گاؤں پر ہونے والے افسوس ناک میزائل حملوں سے متعدد بلوچ شہید اور زخمی ہوئے اور لوگوں کے گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے جن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔