جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںجھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل...

جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ میں ملائی گزی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر و خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز