Homeخبریںجھل مگسی اور نوشکی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں...

جھل مگسی اور نوشکی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت دو زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں ایک شخص جاںبحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزلیویز ذرائع کے مطابق گنداواہ کے علاقہ گاجان مٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ثنااللہ نامی جاںبحق جبکہ ملزمان فرار میں کامیاب جھگڑے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

جھل مگسی کے سب تحصیل میر پور کے علاقے موضع کرمانی میں زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد کا امداد حسین جویا کے گھر پر فارنگ، ایک خاتون سمت حملہ آور شخص شدید زخمی دونوں زخمیوں کو گنداواہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون خیرالنسا جویا اور ایک حملہ آور شخص نصراللہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی مذید تفتیش لیویز گنداواہ کر رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نوشکی کے کلی جمالدینی میں گروپ آپس میں لڑے پڑے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور اسلحے کا کھلے عام مظاہرہ کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس زرائع کے مطابق دو گروہوں کے درمیان ہوائی فائرنگ ہوا تھا، جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

Exit mobile version