دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 12 اور 14 نومبر کو جیرفت اور دزاپ کے جیلوں قید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان(دزاپ) کے جیل میں محسن گمشادزہی کو 24 سالہ فہیم مقبلی ولد عبدالرضا کو جیرفت کے جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق فہیم کو 2020 میں جیرفت میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس حقیقت کے باوجود کہ اس نے عدالت میں اپنے خلاف قتل کے الزام سے انکار کیا تھا، 12 نومبر کو صبح سویرے جیرفت جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ جبکہ محسن گمشادزہی کو گزشتہ روز 14 نومبر کو زاہدان میں ایران کے دو گشتی پولیس اہلکاروں کو 2013 میں قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔