جیرفت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر کو فجر کے وقت جیرفت کی جیل ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایران کے ہاتھوں بلوچوں کی پھانسی کا سلسلہ جاری ہے آج ایک اور بلوچ قیدی 33 سالہ فریدون ناصر نژاد ناروہی ولد محمود کو جیرفت کی جیل میں پھانسی دی گئی۔

 2020 میں فریدون کو منشیات سے متعلق الزام میں جیرفت میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ جیرفت جیل حکام نے اس قیدی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں آنے کو کہا۔ اس قیدی کے اہل خانہ 3 دسمبر بروز اتوار فریدون سے ملنے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے فریدون خاندان کا سربراہ تھا اور اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے علاوہ وہ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا بھی کفالت کرتا تھا اور قید کے ان تین سالوں کے دوران اس کی والدہ جمعہ اور بدھ بازار میں دستکاری کے سامان فروخت کرتی ہیں۔