پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںجیرفت میں ٹریفک حادثے میں قابض ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک

جیرفت میں ٹریفک حادثے میں قابض ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک

جیرفت( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو جیرفت میں قابض ایرانی پولیس فورسز اور ایک گاڑی کے تعاقب کے دوران ،پولیس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیرفت میں ایک بلوچ کی گاڑی کے تعاقب میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے اس پولیس اہلکار کی شناخت میجر میلاد آزاد ہے ۔

 واضح رہے کہ اس تعاقب کے دوران پولیس کی گاڑی سڑک سے نکل گئی جس سے اہلکار کو شدید چوٹیں آئیں جو زخموں کی شدت کے باعث اسپتال منتقل کرنے کے بعد دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز