زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات شام کو جیش العدل نے ایک بیان جاری کرتے ہوا کہ کہ گزشتہ روز میرجاوہ میں ہمارے کارکنوں نے ایرانی فورسز کرکے تین اہلکار ہلاک کر دیئے ۔
تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے: “اس تنظیم کے ارکان نے گزشتہ شام کو چند گھنٹے قبل میرجاوہ شہر میں ایک فراجا گشتی یونٹ کو نشانہ بنایا جو ایندھن برداروں میں قتل میں ملوث تھا۔ اس آپریشن میں ایک فورسز کی گاڑی میں سوار اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
جیش العدل نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں سوختبران پر پولیس اور دیگر فورسز کے مہلک حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسی لیے جیش العدل تنظیم نے مذکورہ آپریشن معاشرے کے اس مظلوم طبقے کے دفاع میں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس مسلح حملے میں تین فورسز کے اہلکار جن کی شناخت “امیر ابراہیم زادہ”، “پارسا سوزنی” اور لیفٹیننٹ “امین ناروئی” کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ وہاں سے گزرنے والا ایک بلوچ شہری بھی ہاتھ پر لگنے والی گولی سے زخمی ہ
وا۔