جیونی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی میں ایک پولنگ سٹیشن پر زوردار بم حملہ ہوا ہے۔   تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی میں آج ریاستی انتخابات کے پولنگ کے دوران روبار پولنگ سٹیشن میں زوردار دھماکہ ہوا۔   علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے تاحال کسی نقصان اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔   واضح رہے کہ آج بروز 8 فروری کو بلوچستان بھر میں ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں بلخصوص پولنگ سٹیشنز پھر حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے حملوں کی اطلاعات موصول ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔   روبار پولنگ سٹیشن پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔