جیونی:( ہمگام نیوز ) گزشتہ رات جیونی کے سمندری حدود میں دو کشتیوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کشتیاں گوادر سے ایران کی جانب جا رہی تھیں کہ جیونی کے سمندری حدود میں ان کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں کشتیوں میں سوار چھ افراد غیر ملکی تھے جبکہ دو افراد کا تعلق سیستان و بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے














