Homeخبریںجیکب آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

جیکب آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

جیکب آباد ( ہمگام نیوز ) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کندکوٹ کے بخشاپور تہانہ کے حدود میں پولیس کے گشت کے دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں مقصود احمد اور ادب حسين کو ہلاک کر دیا جبکہ موبائل ڈرائیور صدام حسین فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔

 پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمیوں اور ہلاک پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔

Exit mobile version