Homeخبریںحب، سیمنٹ کپمنی کے بس پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ

حب، سیمنٹ کپمنی کے بس پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)  صنعتی شہر حب میں دھماکہ سیکورٹی اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق منگل کے شام کو نامعلوم افراد نے ساکران روڈ کے کنارے پر ریمونٹ کنٹرو ل بم نصب کیا ہوا تھا جیسے ہی اٹک سمینٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی بس حب سے کراچی روانہ ہونے لگی تو زور دھماکہ ہوا جس میں دوسکیورٹی اہلکار عبدالغفور ، محمد امین ، کے علاوہ اٹک سیمنٹ کام کرنے والے چار اافراد شیر احمد ، عمر فراز ، محمد آصف اور فراز زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو حب کے مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا علاقے گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ،

Exit mobile version