Homeخبریںحب میں فائرنگ،ایک قتل،دالبندین سے لاش برآمد

حب میں فائرنگ،ایک قتل،دالبندین سے لاش برآمد

حب+چاغی (ہمگام نیوز) حب مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل کے مطابق گزشتہ روز حب سٹی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

دریں اثناء دالبندین کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے فیصل کالونی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق لاش کی شناخت عبد الواحد ولد عبد المجید کے نام سے ہوئی جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے

Exit mobile version