حب (ہمگام نیوز) محمدی روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل جس کی شناخت عطا اللہ ولد محمد رمضان 25 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق عطا اللہ ولد رمضان قوم جتوئی کو رکشہ میں سوار پاسینجر نے گولی مار کر قتل کردیا،پاسیجر مرد اور خواتین تھے۔رکشہ ڈرائیور کا ایک ساتھی بھی ان کے ساتھ تھا جو اپنا جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
جیسے ہی پیچھے بیٹھے پاسینجر نے پسٹل کو چیمبر کیا تو رکشہ میں سوار ڈرائیور کے ساتھی نے اپنے جان بچاکر رکشہ سے کود گیا اور اپنی جان بچا لی۔ انہوں نے ہی پولیس کو مکمل واقع سے آگاہ کیا پولیس نے مزید انکوائری شروع کردی۔