شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںحکومت اپنی بقا اور دفاع میں عوام کا قتل عام بند کرے...

حکومت اپنی بقا اور دفاع میں عوام کا قتل عام بند کرے ۔ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے آج جمعہ کی خطبہ کے دوران بلوچ جمہوریت پسند عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے کہا کہ حکومت اپنی بقا اور دفاع کے لیئے عوام کا قتل عام بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق مولوی عبدالحمید نے جمعہ کی خطبہ کے دوران ایرانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے اور عام لوگوں کے معاشی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مسائل کے حل کے امکانات کو ناامید قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں بیٹھے حکومتی عہدیداروں کو استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے کہا کہ وہ قوم کے سامنے “عاجزی” کا مظاہرہ کریں اور عوام فریاد سنیں۔

 نا اہلی کو “دشمن” سے منسوب کرنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “معاشی مسائل نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے اور سلسلہ جاری ہے، ان مسائل کے حل کا تاحال کوئی طریقہ نہیں مل پا رہا ہے ،ایسی صورت حال میں حکومت کو عوام کے ساتھ سختی نہیں کرنی چاہیے۔”

 آٹھ سالہ جنگ میں مرد و زن کے کردار اور انتخابات سمیت مختلف اوقات میں نظام کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے مولوی عبدالحمید نے کہا کہ حکمران عوام کی ہر چیز کی مرہون منت ہے اور عوام کا حق ہے ان کی احتجاج کرے ۔

 مولوی عبدالحمید نے بھی عاشورہ کے واقعات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ “یزید نے اپنی حکومت کی بقا کے لیے تمام جرائم کا ارتکاب کیا تھا ” اور کہا: “تم لوگوں سے محاذ آرائی نہ کرو اور ہر چیز دشمن کی طرف منسوب کرو۔”

 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا: “کوئی حکومت خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم، اپنی بقا کے لیے لوگوں کو قتل نہ کرے۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز