Homeخبریںخاران، ایف سی کیمپ پر متعدد دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں۔

خاران، ایف سی کیمپ پر متعدد دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں۔

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مسلح افراد نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران ایف سی کیمپ پر یکے بعد دیگرے چار زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد قابض فورسز نے بھوکلاہٹ میں آکر شدید اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

حملے کے بعد قابض فورسز و دیگر اداروں نے شہر میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کی ہے۔

حملے میں تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ خاران سمیت مقبوضہ بلوچستان میں اس طرز کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔

Exit mobile version