خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاران میں بارش سے تین بچے جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خاران میں تقریباً پچھلے 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہیں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل سخت نقصانات ہوئے ہیں اور ایک گھر کا چھت گرنے سے تین ایک مسجد کی چھت گرنے سے تین بچوں کی شہادت بھی ہوئی جو کہ افسوسناک ہیں ذرائع کے مطابق عوام پی ڈی ایم اے بلوچستان جلد امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔     یہ افسوسناک واقعہ کلان محلہ مولانا عبد المجید محمد حسنی مسجد ایریا میں چھت گرنے سے مچھلی فروش الہی بخش کے تین بچے شہید ہوگہے جبکہ الہی بخش شدید زخمی ہوگئے ہیں۔   اس کے علاوہ خاران سٹی میں ایک گھر کی چھت گر گئی ہے اس کے رہائشی تین بچے زخمی ہوگئے ہے۔ عوامی حلقے نے اپیل کی ہے کہ وہ خاران سٹی میں لوگوں سے گذارش ھیکہ اس بارش میں اپنے ہمسایوں جن کے مکان کی پانی کی نکاسی کا ذریعہ نہیں ہے ان کو نکالنے میں مدد کرے جس نے اپنے ہمسایہ کے بارش کے پانی کا راستہ بند کیا ہے فوری طور پر پانی کا راستہ بنائے اپنے غریب مزدور ہمسایہ رشتہ داروں کی حال حوالے لے کر ان کی مدد کریں ۔