خاران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران میں پولنگ سٹیشنز پر مسلسل حملوں کے سلسلے میں آج مزید دو سٹیشنز پر بم حملے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں آج نامعلوم مسلح افراد نے مغرب کے بعد جوژان میں حاجی خان کے سکول جوکہ ممکنہ پولنگ سٹیشن بتایا جارہا ہے کے اوپر دستی بم سے حملہ کیا ۔
اس کے علاوہ ابھی کچھ دیر قبل بابو محلہ میں واقع سوشل ویلفیئر کے دفتر جوکہ مشہور اور بڑا پولنگ سٹیشن ہے کو بارودی مواد سے اڑایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں حالیہ ریاستی الیکشن کے سلسلے ہر روز پولنگ سٹیشنز اور امیدواروں کے دفاتر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حملوں کی ذمہ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جارہی ہیں۔