خاران(ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خاران میں الیکشن کمیشن کے آفس سے بمب برامد کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے وسط میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے بمب رکھا تھا جس کو پولیس اور دوسرے سکیورٹی اداروں نے برامد کیا ہے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بمب کو ناکارا بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔
زرائع کے مطابق صبح سے اب تک بمب کو ناکارا بنانے کے حوالے سے متعدد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں ۔
واضع رہے کہ خاران میں گزشتہ چند دنوں میں پاکستانی الیکشنز میں حصہ لینے والے متعدد نمائندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔