خاران: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران میں واقع بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کے سامنے ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ نے فائرنگ کرکے کیمپس کے دو بلوچ پروفیسروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر دلاور عرف کے ڈی شہید ہوگئے ہیں جبکہ پروفیسر بلال آحمد گچکی شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پروفیسرز کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

واضح رہے کہ خاران میں ایف سی و خفیہ اداروں سمیت ان کے لوکل (پالتو) کارندے عرصہ دراز سے خاران میں اساتذہ بلخصوص سب کیمپس کے بلوچ لیکچررز کے پیچھے پڑے ہیں۔ فورتھ شیڈول کے ہتھکنڈوں سے لیکر ریاست اب اپنے حمایت یافتہ کارندوں کے ذریعے برائے راست انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں خاران میں انٹیلیجنس و ان کے دلال سب کیمپس کے ایک اور اہم پروفیسر کو نقصان پہنچانے کیلئے سرعام و برملا علاقے میں باتیں کرتے پھرتے ہیں۔