خاران (ہمگام نیوز) مزارزئی محلہ میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ عزیر مزارزئی گرفتاری بعد لاپتہ۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو ان کے گھر سے اُٹھا کر جبراً لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج 2 بجے کے قریب خاران واپڈا مزارزئی محلہ نزد حافظ خان محمد مسجد خاران سٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر عزیر مزارزئی ولد محمد رحیم مزارزئی نامی شخص کو جبراً حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پیشے سے مزدور ہے جو اپنے بھائی کے ہوٹل میں کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ خاران میں گزشتہ ماہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا تسلسل تیزی سے جاری ہے۔