شال : (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 4 مارچ کو صبح 10 بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران شہر سے منسلک سی پیک (نام نہاد) روڈ پر بُھٹ کے مقام پر پاکستانی فوج کے 7 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو راکٹوں و دیگر جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے 15 اہلکار ہلاک جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس جھڑپ کے دوران متعدد اہلکار پاکستانی فوج کی رسواکن روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو چھوڑ کر میدان سے فرار ہوگئے۔

بیان کے آخر میں کہا کہ بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کے قیام تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔