خاران (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خاران شاپنگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو زخمی کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں آج بروز منگل کو صبح 11 بجے قریب شاپنگ بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو زخمی کردیا ہے۔ فائرنگ کے بعد
مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کا تعلق خاران سے ہیں. جنکی شناخت عبدالغفور ولد سفر خان، جواد ولد صالح محمد، یوسف ولد عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے.
تاہم فائرنگ کے وجوہات معلوم نہ سکے ہیں ۔
فائرنگ کے بعد بازار میں خوف و حراس پہل گیا ہے جبکہ دوسری جانب زخمیوں کو شیخ زاہد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں انہیں طبی امداد ملنے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے.
علاقائی زرائع کے مطابق واقع کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے علاقے میں ناکہ بندی کی ہے مگر تاہم فائرنگ کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔