خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں واقع قلعہ ہائی سکول اور گرلز ہائی پولنگ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا۔
واضح رہے کہ آج 8 فروری کو بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات کے وصول میں مشکلات درپیش ہیں۔
خاران قلعہ سکول پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ یاد رہے کہ گزشتہ کہیں دنوں سے بلوچستان بھر میں پولنگ سٹیشنز کے اوپر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔