خاران(ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران میں دو زوردار بم دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ خاران بازار میں واقع قومی اسمبلی این اے 260 کے اُمیدوار چنگیز ساسولی کے دفتر پر اور دوسرا دھماکہ دفتر کے قریب ایک موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے پھٹنے سے ہوا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم خاران پولیس کے ایس پی کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے دھماکے شدید نوعیت کے تھے جنکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں گزشتہ چند دنوں سے ریاستی انتخابات سے جڑے امیدوار اور ان کے ٹھکانوں کو پے در پے نشانہ بنانے کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔
ان میں اکثر حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے کی جانب سے قبول کی جاچکی ہیں۔ بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیانات میں بلوچ عوام کو الیکشن سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔