خاران (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں باپ پارٹی کے رہنما و ریاستی دلال صادق سنجرانی کے انتخابی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم حملہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاران شیخ مسجد ایریا میں باپ پارٹی کے رہنما وطن فروش و ریاستی دلال صادق سنجرانی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے کل رات دستی بمب حملہ کیا جبکہ بم موقع پر نہیں پٹا جسکو کو ناکارہ بنانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کیمپ کے اگے موجود ہے ۔

زرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے اپنے بھائی اعجاز سنجرانی کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے خاطر خاران میں انتخابی کیمپ لگایا ہے جس پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق پولیس و دوسرے فورسز دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لئے صادق سنجرانی کے انتخابی کیمپ کے اگے جمع ہیں جبکہ ڈبل روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کردیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں خاران میں صادق سنجرانی کی موجودگی میں شعیب نوشیروانی کے کارنرمیٹنگ پر بھی بم حملہ کیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قابض پاکستان کی انتخابی سرگرمیوں سے عوام کو واضع طور پر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جس سے روگردانی کرنے والے اپنے جانی و مالی نقصان ذمہ دار خود ہونگے۔