دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںخاران میں پاکستان آرمی نے آپریشن کرکے چار افراد کو جبراً لاپتہ...

خاران میں پاکستان آرمی نے آپریشن کرکے چار افراد کو جبراً لاپتہ کردیا

خاران (ھمگام نیوز) خاران میں پاکستان آرمی نے آپریشن کرکے چار افراد کو جبراً لاپتہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران علاقے کلی بنگلزئی میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرکے چار افراد کو لاپتہ کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق کل دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں فوجی جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا قابض پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت عطاء اللہ بنگلزئی ولد علی محمد بنگلزئی غلام محمد بنگلزئی ولد علی محمد امیر حمزہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی امان اللہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی کے ناموں سے ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز