خاران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خاران میں قریب تمام گاؤں اور دور دراز علاقوں میں ریاستی انتخابات کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے۔ چند علاقوں میں پمفلٹنگ اور آزاد بلوچستان کا جھنڈا لہرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گواش، کوک، جال کوک سمیت آس پاس کے تمام علاقوں میں دیواروں کے اوپر آزاد بلوچستان اور بی ایل اے کے حق میں چاکنگ، الیکشن سے دور رہنے کیلئے پرچیاں بانٹی گئی ہیں، جبکہ ایک ایک سکول و دیگر مقامات پر آزاد بلوچستان کا مقدس پرچم بھی لہرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سراوان سمیت ٹوملک و منسلک علاقوں میں بھی وال چاکنگ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں ریاستی الیکشنز کی سرگرمیوں پر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے اب تک متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ مسلح تنظیموں نے بلوچ عوام سے کل ہونے والے انتخابات سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔
خاران شہر میں پے در پے بم حملوں اور خاران بھر میں وال چاکنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کل پولنگ سٹیشنز کو شہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ اس لئے عوام کو چاپلوس نمائندوں، امیدواروں و دو کوڑی کے لیڈروں سے ہوشیار رہتے ہوئے گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔