خاران – (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام کو نامعلوم مسلح افراد نے ہندو محلہ سکول کے اوپر قائم فرنٹیر کور کی چوکی کو دستی بم حملے سے نشانہ بنایا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، جبکہ مسلح افراد کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ خاران سمیت مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں ہمیشہ سے پاکستانی فوج کو بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی آرہی ہیں، جبکہ آج کے اس حملے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔