Oplus_131072

خاش(ہمگام نیوز ) ہل رپورٹ کے مطابق آج صبح بروز ہفتہ، خاش میں واقع روتک کے علاقے کی 122 ویں چوکی کی پولیس فورس نے ایندھن بردار گاڑیوں کو سڑک پر گھات لگا کر فائرنگ کی جس سے ایک ایندھن بردار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

 شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت امین کنگوزاہی ریگی ولد کرم ساکن گزو خاش کے نام سے ہوئی ۔ اور سوختبر کی شناخت غلام حسین رحمتزہی ولد محمد علی ساکن خاش ہے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے کے قریب خاش شہر میں واقع روتک کے علاقے کے 122 ویں تھانے کی پولیس فورس نے اس شہر کے سوختبروں کی سڑک پر گھات لگا کر حملہ کیا اور بغیر کسی روک ٹوک اور وارننگ کے براہ راست فائرنگ کی جس سے امین شہید جبکہ غلام حسین زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔