خاش(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو خاش شہر کی سرباز اسٹریٹ پر ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے تین گولیاں مار کر قتل کردیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ “شہاب شاہنوازی ولد محمد نواب ساکن خاش ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے کے قریب فروٹ فروش منڈی کے سامنے خاش کے سرباز گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے شہاب کو پیٹ میں تین گولیاں ماریں اور وہ زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔