شنبه, اکتوبر 26, 2024
Homeخبریںخاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک...

خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ شام کو خاش میں سعدی سٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل اور ایک زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے سعدی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ ارمین میربلوچزہی جانبحق ہوگیا جبکہ کامبیز ولد حاجی خوبیار زخمی ہوگیا ، دونوں کا تعلق خاش سے بتائی گئی ہے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز