خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ 12 مئی کو مولوی محمد عثمان کے جوان سالے بیٹے 16 سالہ نوجوان حماد ریگی خاش میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ کہا جاتا کہ مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جیسے ہی انہوں نے حماد کو دیکھا تو گاڑی کے اندر فائرنگ کر دی جو کہ موقعہ پر جانبحق ہوگئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ حماد جو کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ایرانشہر کے خاش محور کے علاقے کاروندر میں واقع گاؤں سرتلپ گیا تھا، اسے پیوجیوٹ ۴۰۵ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردیا، گولیاں ان کے پیٹ میں لگی تھیں اور زخمی ہو گیا جبکہ اسی وقت اسے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ شدید زخموں کی وجہ سے وہ راستے میں دم توڑ گئے ـ
واضح رہے کہ بلوچ عالم دین مولوی محمد عثمان حالیہ بغاوت کے دوران قابض ایران کی شدید ناقدین میں سے تھے اور وہ ہر جمعہ کو الخلیل مسجد کے چبوترے سے مظاہرین کی آواز بنتے اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے رہے ـ
خیال رہے کہ خاش شہر میں صورتحال انتہائی سخت ہے قابض ایرانی فوج ہر جگہ گشت کر رہی ہے اور آنے جانے والوں کا راستہ بند کرکے ان کے ساتھ بد سلوکی کر رہا ہے ـ