خضدار(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار کے مقام کوشک میں گھریلو ناچاقی کی بنا خاتون قتل، پولیس کی بروقت کارروائی، قتل میں ملوث خاتون کا شوہر گرفتار، آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق کوشک ایریا میں گھریلو ناچاقی کی بنا میاں نے بیوی کو قتل کردیا،اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کاسی نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سٹی پولیس موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش کے لیے کوشک کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ملزم محمد قاسم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار لیا پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے اور کامیاب کاروائی ایس ایس پی خضدار نے کاروائی کرنے والے ٹیم کے لیے نقد انعام،تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے