خضدار (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی ایگزیمنیشن برانچ میں سابقہ ڈپٹی کنٹرولر اور موجودہ ڈپٹی کنٹرولر کا ڈیٹا بیس میں کچھ من پسند اسٹوڈنٹس سے پیسے لے کر ان کو من پسند مارکس دے کر ان کو پیپرز میں پاس کرنا معمول بن گیا۔

 جو کمیٹی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے بنائی تھی جس کے چیئرمین ڈین آف فیکلٹی انجینئرنگ ڈاکٹر ظہور بلوچ اور ان کی کمیٹی ممبرز پر مشتمل تھی مگر وہ کمیٹی اپنے لوگوں کو بچانے کے خاطر ابھی تک ملوث عملہ کو بچانا چاہ رہی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے اپیل کرتے ہیں کہ چیئرمین کمیٹی اور ملوث افراد کیخلاف شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آنے والے وقت میں کسی بھی اسٹوڈنٹس کے ساتھ نہیں نا انصافی نہ ہو ۔

خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں غیر قانونی کاموں کا خاتمہ ہوسکے۔ اسٹوڈنٹس نے گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان ہائر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے جو ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کرے اور کیفر کردار تک پہنچائے۔