خضدار (ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار سے دو بلوچ نوجوان طالب علموں کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے کھنڈ سے پاکستان فورسز اور خفیہ اداروں نے خالد ولد محمد حسن اور آصف ولد عبداللہ کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے دونوں طالب علموں کو دو بجے گھر پر حملہ کے بعد خواتین و بچوں کو زدکوب کرکے لاپتہ کردیا۔

جبری گمشدگی کا شکار ایک بلوچ طالب علم خالد ولد محمد حسن کا تعلق کراچی سے ہے جو رشتہ داروں سے ملنے چند روز قبل یہاں آکر ٹہرا تھا۔

مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہی ہے جہاں آئے روز بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدیوں کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔