خضدار (ہمگام نیوز) خضدار سے فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے جبری طورپر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت جاوید زہری ولد میر حسن زہری اور علی حسن زہری ولد غلام نبی زہری کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ رات نو بجے فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خضدار میں جعفر آباد کے مقام سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ دونوں جاوید زہری کے دکان پر موجود تھے۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ جاوید زہری زمینداری اور دکانداری کرکے اپنا معاش تلاش کررہا تھا جبکہ وہ جبری طور پر لاپتہ و بعد ازاں نوشکی میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تابش زہری کا کزن ہے۔