خضدار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار حفیظ کرد کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیویز کے اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی پر سوار جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
دوسری جانب خاران گواش ٹوہ ملک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے نصیر احمد نامی لیویز ملازم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔