Homeانٹرنشنلخیبر، شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک: آئی...

خیبر، شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے شورش زدہ صوبہِ خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے وزیرستان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ – آئی ایس پی آر کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں نصب دیسی ساختہ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے میڈیا کو جاری دعوے کے مطابق دھماکے کے بعد حملہ آوروں کی موجودگی اور اُن کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version