سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںخیرپور: 36 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے میں تباہ

خیرپور: 36 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے میں تباہ

خیرپور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب گیارہ بجے خیرپور میں 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے میں تباہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب گیارہ بجے خیرپور میں جمال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے 36 انچ قطر سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پائپ لائن بلوچستان کے علاقے سوئی سے سندھ و پنجاب کو گیس فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز