چاغی ( ہمگام نیوز )دالبندین میںٹریفک حادثہ میں بنک منیجر سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے ،ذرائع کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ جوجکی کے مقام پر کار گاڑی الٹنے سے الحبیب بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق جوجکی کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی بے قابو ہوکر پل کے ساتھ ٹکراگئی نجی بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سکنہ کوئٹہ ,عبد الغفار سکنہ کچلاک ,محمد ذاکر سکنہ دالبندین شدید زخمی ہوگئے شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلی دم توڑ چکے تھے ـ

تینوں نجی بنک کے ملازم تھے بروز پیر تینوں کے موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہر آنکھ اشکبار تھے بروز پیر نجی بنک بھی ملازمین کے سوگ میں بند رہا حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔