دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق، بروز اتوار کو دزاپ (زاہدان) سے واش کے محور پر سیول گاڑی میں سوار قابض ایرانی فورسز کے چار اہلکار ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے ۔
رپورٹ کے مطابق چار سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی فورسز جو تمام مسلح تھے، زاہدان خاش محور میں حادثہ پیش آنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ،چاروں اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تاہم اطلاع موصول ہونے تک تک زخمی اہلکاروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔














