دزاپ(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو زاہدان کی بعثت اسٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان(دزاپ ) کی بعثت اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ ناصر کاشانی ولد محمد یار جانبحق ہوگئے جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے ۔
مزید رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی شناخت، حالت اور صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور ذرائع کے مطابق چار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔
حالوش ذرائع کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 20:00 بجے نامعلوم مسلح افراد نے بعثت اسٹریٹ میں سڑک پر موجود متعدد شہریوں پر اندھا دھند نشانہ بنایا، جس میں ناصر کاشانی موقع پر جانبحق ہوگئے اور متعدد افراد کو زخمی ہوئے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔