دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پیر کو ایک بلوچ سیاسی قیدی اور سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا میں سرگرم کارکن نے جیل کے اندر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تفصیلات کے اس سیاسی قیدی کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے 11 دسمبر 2022 کو پہرہ (ایرانشہر) سے حکومت کے خلاف” پروپیگنڈہ کرنے اور مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام” میں گرفتار کیا تھا۔ اس قیدی کی شناخت 23 سالہ اسلم صدیقی ولد اسلام ہے، ساکن سرباز ہے ۔
واضح رہے کہ اسلم کی خودکشی کی وجہ جیل کے وارڈ 9 کے سخت حالات سے ذہنی تناؤ کی سبب بتایا جاتا ہے۔