دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت دزاپ جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 38 سالہ خیر اللہ نہتانی ولد شیر احمد بتائی گئی ہے، جس کی عمر 38 سال ولد شیر احمد ہے، جو کہ زابل کا رہائشی اور افغانستان کے شہر نمروز کا شہری بتایا گیا ہے ۔

 ذرئع کے مطابق خیر اللہ ایک ہیوی ٹرک ڈرائیور تھا جسے 202پ میں زاہدان سے منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ عرصہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔ جسے بعد میں گرفتار کیا گیا۔

 کچھ دیر بعد یہ شہری عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے کے بعد دوبارہ پیش ہوا اور اس کے خلاف الزامات مسترد ہونے کے باوجود اسے موت کی سزا سنادی گئی۔

 واضح رہے کہ خیر اللہ کی سزائے موت پر ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر ہی عملدرآمد کر دیا گیا تھا۔