
دزاپ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کی شام کو زاہدان شہر کی ایک وکیل کو نامعلوم مسلح افراد نے دزاپ( زاہدان) کی بزرگمہر گلی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تاہم وہ دزاپ کے امام علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
اس بلوچ خاتون وکیل کی شناخت 37 سالہ “سمیع حسین بر مولازہی ولد ولی محمد ہے جو کہ ساکن سراوان ہے اور دزاپ میں رہائش پذیر تھی ۔
رپورٹ کے مطابق چھ بجکر 30 منٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے جو کہ پرائیڈ کار میں سوار تھے، اس خاتون وکیل کو اس وقت گولی مار دی جب وہ زاہدان شہر کی بزرگمہر سڑک پر اپنی گاڑی سے باہر نکل رہی تھیں۔ گولیاں لگنے کے علاوہ اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور زخموں کی شدت کے باعث دزاپ امام علی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد دم توڑ گئی ۔
خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔