دشتیاری(ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق ایک بلوچ شخ دشتیاری شہر میں واقع گاؤں “سند بہرام” اور کلانی کے درمیان ایک بڑے چشمے میں سیلابی ریلے میب ڈوبنے سے جاں بحق ہوکر ان کی لاش سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے سند بہرام اور کلانی گاؤں کے درمیان واقع ایک بڑے چشمے میں ڈوب کر آصف کلمتی ولد عبدالرسول ساکن کلانی جانبحق ہوگیا بعد ان کی لاش کو ایک سیلابی ریلے بہا کر لے گئی ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت آصف کلمتی ولد عبدالرسول ہے جو کہ دشتیاری کے گاؤں کلانی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آصف نے گھریلو ضروریات کے حصول کے لیے سند بہرام اور کلانی کے دیہاتوں کے درمیان موجود چشمے کو عبور کرنے چاہا لیکن پانی کے زیادہ حجم اور تیز رفتاری کے باعث اور سیلابی ریلے سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا انکی لاش پانی بہا کر لے گئی جبکہ ان کہ لاش کی تلاش جاری ہے۔