دشتیاری(همگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ شہریوں کی عوامی اپیلوں پر عمل کرتے ہوئے دشتیاری کے علاقے میں ڈالی گئی امداد لوگوں کی طرف سے تقسیم کی جا رہی ہے، عوامی همدردی کے تحت امداد کو دیگر قریبی دیہاتوں میں لے جانے اور تقسیم کیا جا رہا ہے ۔
دشتیاری کے کُلّانی گاؤں انتہائی جنوبی علاقے میں واقع ہے اور دشتیاری میں آنے والے تمام سیلاب بالآخر اسی علاقے تک پہنچتے ہیں، جس نے حالیہ دنوں میں لوگوں میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
اس سلسلے میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے دستے خالی ہاتھ اس علاقے میں گئے اور لوگوں کی امداد ضبط کرنے اور ان کے نام پر لوگوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن سول کارکنوں اور امدادی کارکنوں نے ان فورسز کو اجازت نہیں دی۔